چنئی،14جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دو بار کے فیفا کے بہترین کھلاڑی رہے رونالڈنہے پریمیئرفٹ سال ٹورنامنٹ کے پہلے سیشن کے لئے آج یہاں پہنچے۔برازیل کے 36سالہ بلے گوافاؤس ٹیم کے مارکی کھلاڑی ہوں گے۔ٹی شرٹ اور شارٹس پہنے بارسیلونا اور اے سی میلان کے اس سابق فٹ بالر کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں میڈیا موجود تھا۔ورلڈ کپ 2002فاتح کھلاڑی نے فوٹوگرافروں کو تصاویر لینے کا موقع دیا۔ان کے علاوہ مشہور فٹ بالر پال شولس، ریان گگس اور ہرنان کریسپو بھی یہاں پہنچے۔پریمیئر فٹ بال کے صدر پرتگال کے عظیم فٹ بالر لوئس فگو ہیں جبکہ ہندوستانی کرکٹ اسٹار وراٹ کوہلی اس کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔پہلا سیشن 18جولائی کو گوا میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 24جولائی کو گوا میں ہو گا۔